ڈی پی اوہری پورکی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کاانعقاد

بدھ 24 نومبر 2021 18:04

ہری پور۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 24 نومبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ پولیس الیکشن کے پرامن انعقادکے لئے الیکشن کمیشن،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، بلدیاتی الیکشن سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذوالفقارکی زیر صدارت ضلع ہری پورمیں  ہونے والی میٹنگ میں الیکشن کمشنر ہری پور شوکت حسین، ایڈیشنل ایس پی محمد ایاز،جملہ ایس ڈی پی اوز اور انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ نے شرکت کی۔ الیکشن کمشنر نے ڈی پی او کو آمدہ بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ضلع بھرمیں الیکشن اور سیکورٹی سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس پرامن الیکشن کے انعقادکے لئے الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا، تمام افسران الیکشن پراسس کے دوران غیر جانبدار رویہ اختیار کریں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائے، الیکشن کے حوالے سے افسران اپنی حدودمیں پولنگ سٹیشنز کا وزٹ کریں اور الیکشن کے موقع پر ممکنہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کی بدامنی سے بچنے کے لیے پہلے سے ہی مربوط حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے، الیکشن مہم کے دوران کسی بھی علاقے میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر،وال چاکنگ اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں