ہری پورپولیس کی کاروائی، ناکہ بندی کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ اورمنشیات برآمد

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:51

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) : ہری پورپولیس نے ناکہ بندی کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ اورمنشیات برآمدکرکے خاتون سمیت دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے،جمعہ کے روز ہری پورکے تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کواطلاع ملی کہ موٹر کار میں بذریعہ موٹر وے بھاری مقدار میں منشیات اور غیرقانونی طور اسلحہ سمگل کیاجارہاہے،جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے دیگرپولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور شاہنواز کی نگرانی میں چچیاں انٹر چینج پر ناکہ بندی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر B-1911کو روکنے کا اشارہ کیا،ڈرائیور نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر باارادہ قتل بذریعہ اسلحہ آتشیں فائرنگ کرتے ہوئے ہری پورکی جانب بھاگ گیاجوڈیجیٹل سٹی کے قریب گاڑی چھوڑکر موقع سے فرارہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں بیٹھی عورت اور بچوں کو بذریعہ لیڈی پولیس کے قابو کیاجبکہ گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈگی سے اسلحہ ایمونیشن و منشیات برآمد ہوئی۔ پڑتال پر5 پیکٹ چرس کل وزنی 5000 گرام، 3 عدد رائفل 223 بور، 01 عددکلاشنکوف، 16 عدد پستول، 02 عدد بندوق اور مختلف بور کے 19400 عدد کارتوس برآمد ہوئے۔ دریافت پر عورت نے اپنا نام مسما (ث) بیوہ عامر سکنہ مدینہ کالونی بشیر آباد رنک روڈ پشاور اور بھاگ جانے پر ڈرائیور کا نام عابد ولد عبدالخنان سکنہ ررغن خیل درہ آدم خیل بتلایا،پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں زیر دفعات 324/353/15AA/9D-CNSA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکرکے فرارہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں