سنٹرل جیل ہری پورمیں 75یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب کاانعقاد

اتوار 14 اگست 2022 19:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) سنٹرل جیل ہری پورمیں 75یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب کاانعقادہوا،جس میں قائمقام سپرنٹنڈنٹ اخترحسین شاہ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مقدس خان،عرفان خان،ملک امان سمیت جیل کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کا آغازپرچم کشائی اورگارڈآف آنرسے کیاگیا،جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اوروطن عزیزکی سلامتی اورترقی کے لیے دعاکی گئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام سپرنٹنڈنٹ اخترحسین شاہ نے کہاکہ آج کادن ہمیں باورکراتاہے کہ ہمارے آباؤاجدادنے ایک علیحدہ اوراسلامی ریاست کے قیام کے لیے اپنی جان ومال تک کی قربانی دی ہے،اس وطن کی حفاظت کے لیے لاکھوں مائیں اپنے بیٹوں کوقربان کرچکی ہیں،وطن عزیزکے دشمنوں کوبتادیناچاہتے ہیں کہ اس ملک کی خاطرکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پاکستان کابچہ بچہ اپنے ملک کی خاطرمرمٹنے کوتیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں