واپڈا سینئر ماڈل سکول تربیلا ڈیم کو اپ گریڈ کر کے ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ

پیر 15 اگست 2022 16:52

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) واپڈا سینئر ماڈل سکول تربیلا ڈیم کے طالب علموں نے ایک دفعہ پھر میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، سکول کے تین طلباء نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کر کے سکول اور تربیلا کا نام روشن کیا ہے اسی طرح واپڈا بوائز ہائی سکول مین کالونی کے طلباء نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

تربیلا ٹائمز سینئر ماڈل سکول تربیلا اور واپڈا بوائز ہائی سکول مین کالونی تربیلا کے پرنسپل صاحبان، سکول کے تمام اساتذہ کرام اور کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے اور تربیلا و واپڈا انتظامیہ کو تجویز پیش کرتی ہے کہ سینیئر ماڈل سکول تربیلا ڈیم کو اپ گریڈ کر کے ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں