ہری پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں،منشیات فروشوں سمیت متعددقانون شکن عناصرکے خلاف مقدمات درج

پیر 15 اگست 2022 22:32

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) ہری پورپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت متعددقانون شکن عناصرکے خلاف مقدمات درج کرلیے،ڈی پی او ہری پور عمران شاہدکی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوزنے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکشکن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعددملزمان کوگرفتارکر کے قبضہ سے05کلو811 گرام چرس،01کلو560گرام ہیروئن اور 95 لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے،دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و سنیپ چیکنگ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے01کلاشنکوف، 03بندوقیں،10پستول اورمختلف بورکے131عددکارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کیے، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران نامکمل کوائف کے ساتھ غیر قانونی طور پررہائش پزیر05، ناقص سکیورٹی و سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہونے پر 08، لاؤڈ سپیکرایکٹ کے تحت 02 اور دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی کے مرتکب 05 ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں