ہری پور، جھیل میں کشتی پر وارننگ کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 2افراد کو گرفتارکرلیا گیا

منگل 16 اگست 2022 22:55

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور نے کیمپ نمبر15 کے قریب جھیل میں کشتی پر وارننگ کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور زندگی بچانے والی جیکٹ مسافروں کو فراہم نہ کرنے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کیمپ نمبر 15 کے قریب جھیل کے پانی میں کشتی پر وارننگ کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور زندگی بچانے والی جیکٹ مسافروں کو فراہم نہ کرنے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور نے سستا بازار ہریپور میں سرکاری آ ٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں پنیاں بازار اور کیمپ نمبر15 کی انسپیکشن کی، اس دوران اشیا خوردونوش سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمتوں پر فروخت کرنے، صفائی کا ناقص انتظام، ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے اور غیر قانونی میڈیکل کلینک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں