ہری پورپولیس کاسب انسپکٹردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

بدھ 17 اگست 2022 19:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) ہری پورپولیس کاسب انسپکٹردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،ہری پورپولیس کے سب انسپکٹر شیر افگن جو کورٹ کوآرڈینیشن سیل میں بطورانچارج تعینات تھے،بدھ کے روزدل کادورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پھرہاڑی میں اداکردی گئی ۔ نماز جنازہ میں پولیس افسران ،بلدیاتی نمائندوں اورعلاقہ مکینوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ ڈی پی اوہری پورعمران شاہد نے بھی مرحوم کی وفات پرگہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرے جمیل کی دعاکی ہے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں