ہری پور پولیس کی کامیاب کارروائی، دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار، پستول برآمد

جمعرات 18 اگست 2022 22:23

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) ہری پور پولیس کی کامیاب کارروائی، دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار، پستول برآمد ۔

(جاری ہے)

ہری پور کے تھانہ کھلابٹ کی حدود سیکٹر نمبر ١ میں معمولی تکرار پر جھگڑے میں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقع رونما ہواجس پر مدعی کی رپورٹ پر سجاد احمد ولد مختیار احمد سکنہ مسلم آباد سیکٹر نمبر ١ کھلابٹ کے خلاف زیر دفعہ 302/324کے ایف آئی آر درج کی گئی۔

واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور عمران شاہد نے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ و دیگر پولیس افسران کو مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے احکامات دئیے،جس پر پولیس پارٹیاں تشکیل دیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ملزم سجاد احمد کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں