ہری پور، 16 سالہ لڑکے سےاسلحہ کی نوک پرجنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 29 مارچ 2023 17:15

ہری پور، 16 سالہ لڑکے سےاسلحہ کی نوک پرجنسی  ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ہری پور پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے اسلحہ کی نوک پر جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں 23 مارچ کو 16 سالہ لڑکے کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر جنسی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377/511 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقعےکا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر اور ایس ایچ او تھانہ صدر سعید الرحمان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم شکیل ولد حبیب الرحمان سکنہ کہکہ کو گرفتار کر لیا ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں