تربیلا غازی،تحصیل نظامت غازی کے لئے جوڑ توڑ

جمعہ 5 جون 2015 20:13

تربیلا غازی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء ) تحصیل نظامت غازی کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔آزاد اُمیدوار تحصیل نظامت میں بنیادی کردار ادا کرینگے۔مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے آزاد اُمیدواروں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔تحصیل غازی کی آٹھ یوسی میں سے تین میں پی ٹی آئی اور تین میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے بعد تحصیل نظامت غازی کے لئے جوڑ و توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تحصیل نظامت کے لئے آزاد اُمید وار اہمیت حاصل کر گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے تحصیل غازی کی آٹھ یونین کونسلوں میں سے تین یو سی غازی، قاضی پور اور کوٹہیٹرہ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی تین یوسی خیرباڑہ ہملٹ،سری کوٹ اور بیٹ گلی میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ناڑہ امازئی میں اے این پی کے اُمید وار نے ضلع میں اور آزاد اُمیدوار نے تحصیل میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جبکہ کنڈی یوسی میں ضلع و تحصیل کی دونوں سٹیوں پر آزاد اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔مذکورہ صورت کے پیش نظر دونوں سیاسی پارٹیوں نے آزاد اُمیدواروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔تاہم تحصیل نظامت کس پارٹی کے پاس جاتی ہے اس کا فیصلہ آئندہ چندروز تک سامنے آ جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کنڈی یوسی سے آزاد اُمیدوار نصر اقبال کو تحصیل نظامت کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسلم حیات خان اور احتشام خان کے نام سامنے آرہے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں