عدالت نے قتل کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج III شوکت علی خان کی عدالت نے قتل کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں، ملزمان کی طرف سے مقدمہ کی پیروی سابق صدر ہائی کورٹ بار جاوید خان تنولی نے کی۔

(جاری ہے)

ہری پور کے تھانہ بیڑ کی حدود کھارن میں 17 دسمبر 2016ء کو محمد سراج ولد شاہ زمان سکنہ کھارن نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا حقیقی ماموں مقتول بشیرجو قتل اور اغواء کے مقدمات میں کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہو کر گائوں آیا ہے، ہر وقت اپنے گھر میں ہی رہتا تھا جو اچانک گھر سے غائب ہو گیا ہے، خدشہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے۔

پولیس نے بڑی باریک بینی سے تفتیش شروع کر دی تاہم کچھ دنوں بعد مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے ماموں کو ملزمان اکمل ، مقصود ، خالد، احمد اور مہناز نے ملزم اکمل کے گھر میں قتل کرنے کے بعد ان کی نعش ایک کنویں میں پھینک کر اوپر سے کنویں کو بند کر دیا ہے۔ پولیس نے نعش کنویں سے برآمد کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں