بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، تحصیل نائب ناظم ہری پور

پیر 27 فروری 2017 17:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ہری پور تحصیل کے نائب ناظم سید احسن شاہ نے کہا ہے کہ پوری تحصیل میں بلاتفریق ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں، تحصیل میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، حلقہ کے عوام کی خدمت کو شعار بنا کر عوامی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر یونین کونسل شاہ مقصود پر لگنے والے پسماندگی کے داغ کو مٹا کر رکھ دیا ہے، زبانی جمع تفریق کی بجائے عملی اقدامات کی سیاست کو پروان چڑھا کر مدمقابل سیاسی حریفوں کیلئے الیکشن لڑنا ناممکن بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں