ہری پور،ناقص سکیورٹی انتظامات پر 3بینک منیجرز پر مقدمات درج،سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ اورجرائم پیشہ افراد گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 18:18

ہری پور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سٹی پولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر تین بینک منیجرز کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھی مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ افراد گرفتاکئے ہیں ، سٹی پولیس نے تمام سکولوں اور کالجوں کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شرو ع کردیاہے۔

پولیس ذرائع کے سٹی پولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر تین بینکوںالبرکة، فینکا،عسکری بینک کے منیجرزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔ڈی پی او ہریپور شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سردار ذاکرکی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ محمد صابرنے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نسیم ٹائون کی آبادی اور یونیورسٹی روڈ میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد اور جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے زبیر خان ، اسد ، علی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمات درج کئے۔پولیس نے ملزم جہانگیر سے چھ کپی دیسی شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کیا۔پولیس نے فون پر حراساں کرنے کی درخواست پر فوری کا رروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عدیل کو گرفتار کیا۔ سٹی پولیس نے تمام سکولوں اور کالجوں کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شرو ع کر رکھا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں