ہری پور میں نجی اسلامی بینک میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، قیمتی کاغذات جل کر راکھ

بدھ 1 مارچ 2017 20:08

ہری پور۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ہری پور کے سرکلر روڈ پر واقع بینک اسلامی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکنے سے تہہ خانے میں موجود قیمتی کاغذات جل کر راکھ ہو گئے، فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا، آگ کے باعث دھواں بینک میں بھرنے سے بینک عملہ شدید متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

ہری پور کے سرکلر روڈ پر واقع بینک اسلامی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکنے سے تہہ خانے میں موجود قیمتی کاغذات جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گئے ہیں، تھانہ سٹی کی پولیس بینک میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے بینک انتظامیہ کی اطلاعی رپورٹ پر واقعہ کو قدرتی حادثہ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈ پر واقع بینک اسلامی میں علی الصبح بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث بینک کے تہہ خانے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً بینک کے تہہ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث بینک میں موجود قیمتی کاغذات اور دیگر فرنیچر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے تاہم فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بینک میں مزید پھیلنے سے روک لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں