سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ہری پورالیکشن مہم شروع ، رضوان اعوان کے مقابلہ کیلئے ساجد میدان میں آ گئے

بدھ 1 مارچ 2017 20:10

ہری پور۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع ہری پور کی الیکشن مہم شروع ہو گئی ہے، سابق صدر رضوان اعوان اور عباس گیلانی کے مقابلہ میں ہائر سیکنڈری سکول بیڑ کے ایس یس ساجد اور ہائر سیکنڈری سکول نمبر ایک ہری پور کے حافظ امجد علوی میدان میں آ گئے۔ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ہے، ایس ایس ایسوسی ایشن کے رہنما ضلع بھر میں متحرک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سبجکیٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع ہری پور کے انتخابات میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں، اس بار بھی سابق صدر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک ہری پور کے ایس ایس انگلش رضوان اعوان نے عہدہ صدارت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، ان کے ساتھ سید عباس گیلانی ایس ایس گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ بھی میدان میں ہیں جبکہ دوسری طرف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک ہری پور کے ایس ایس و سابق عہدیدار حافظ امجد علوی جنرل سیکرٹری اور ان کے ساتھ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیڑ کے ایس ایس ساجد زمان صدارتی امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

رضوان اعوان اور عباس گیلانی کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت ایس ایس خیبر پختونخوا کے نائب صدر منظور الرحمٰن خان، سکندر خان ترین، چوہدری نذیر سمیت ایس ایس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں