ملک دشمن قوتیں تعصب کا بیج بو کر سلامتی کو دائو پر لگانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، صاحبزادہ حامد شاہ

بدھ 1 مارچ 2017 20:10

ہری پور۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر صاحبزادہ حامد شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں نفرت اور تعصب کا بیج بو کر سلامتی کو دائو پر لگانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، پختون قوم محب وطن پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پختون قوم نے دی ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، دشمن قومیت کے نام پر بھائیوں کو لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے ہر شہری کو بدراہ کر کے دشمنوں کے پراپگینڈوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت خلوص نیت سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کوشاں ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں