جشن آزادی فٹ بال میچ تربیلا واٹر ونگ کی ٹیم نے جیت لیا، تربیلا پاور کی ٹیم کو شکست

بدھ 15 اگست 2018 22:17

جشن آزادی فٹ بال میچ تربیلا واٹر ونگ کی ٹیم نے جیت لیا، تربیلا پاور کی ٹیم کو شکست
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) جشن آزادی فٹ بال میچ تربیلا واٹر ونگ نے جیت لیا۔ تربیلا پاور کی ٹیم کو شکست دیدی، چیف انجینئر تربیلا جشن آزادی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا صوبڑہ سٹی سٹیڈیم میں جشن آزادی کے موقع پر تربیلا واٹر ونگ اور تربیلا پاور ونگ کی ٹیموں کے مابین فٹ میچ کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، شائقین کی بڑی تعداد نے جشن آزادی فٹ بال میچ دیکھا۔

شاندار کھیل پیش کرنے پر شائقین نے دونوں ٹیموں کی بھرپور طریقہ سے حوصلہ افزائی کی۔ تربیلا واٹر ونگ کے کپتان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی، اس طرح یہ میچ تربیلا واٹر ونگ نے 1-0 سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی چیف انجینئر تربیلا سول بدرالدین سولنگی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں