کمیونٹی سنٹر محلہ کھوہ و آصف آباد میں جاری جشن آزادی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 16 اگست 2018 12:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) کمیونٹی سنٹر محلہ کھوہ و آصف آباد میں جاری جشن آزادی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ وقاص احمد وکی اور مہتاب رفیق نے سعد فردوس و عمر زاہد کو 6 پوائنٹس کی برتری سے شکست دیکر فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کمیونٹی سنٹر محلہ کھوہ و آصف آباد میں جاری جشن آزادی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

فائنل میچ وقاص احمد وکی و مہتاب رفیق اور سعد فردوس و عمر زاہد کی ٹیمو ں کے درمیان کھیلا گیا جس کے دوران وقاص احمد وکی اور مہتاب رفیق نے مخالف کھلاڑیوں کو 6 پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان تھے جبکہ اس موقع پر نیبرہڈ کونسل سٹی ون کے ناظم عبد الصبور یوسفی، نائب ناظم خالد تنولی، جنرل کونسلز فردوس امین خان، لیبر کونسلر چوہدری فیاض، اخبار فروش یونین ضلع ہری پور کے صدر مسلم امین خان، خطیب جامع مسجد محلہ کھوہ قاری شفیق الرحمن، زاہد اقبال، راجہ محمود، عبد الخئی، عمیر امین، نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن حسنین امین سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سپورٹس آفیسر احمد زمان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فائنل میچ جیتنے والے کھلاڑیوں وقاص احمد وکی، مہتاب رفیق اور رنر اپ سعد فردوس و عمر زاہد میں ٹرافیاں اور گولڈ میڈل تقسیم کئے جبکہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ناظم عبدالصبور یوسفی، نائب ناظم خالد تنولی، جنرل کونسلر فردوس امین خان، لیبر کونسلر چوہدری فیاض، زاہد اقبال، محمد طاہر نے سپورٹس ڈیپا ٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین ایمپائرنگ کرنے پر عبدالخئی کو خصوصی میڈل دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں