ْملک سعد شہید ٹرسٹ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ میں احسن کردار ادا کر رہا ہے، ڈی پی او ہری پور

منگل 11 دسمبر 2018 13:43

ْملک سعد شہید ٹرسٹ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ میں احسن کردار ادا کر رہا ہے، ڈی پی او ہری پور
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے کہا ہے کہ ملک سعد شہید ٹرسٹ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ میں احسن کردار ادا کر رہا ہے، ایک صحت مند اور پڑھے لکھے معاشرہ کے ذریعہ جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وہ گذشتہ روز ملک سعد شہد سپورٹس ٹرسٹ کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 میں کرکٹ اور والی بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں میں کٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او ہری پور نے کھلاڑیوں میں کرکٹ اور والی بال کا سپورٹس سامان تقسیم کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے فاتح ٹیموں کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ڈسٹرکٹ پولیس ہری پور کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ ملک سعد شہید ٹرسٹ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ میں احسن کردار ادا کر رہا ہے، ایک صحت مند اور پڑھے لکھے معاشرہ کے ذریعہ جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے، جلد ہری پور پولیس کی طرف سے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں اور آفیشل کیلئے تعریفی اسناد اور دیگر انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں