پاکستان پروفیشنل باکسنگ ٹائٹل کا انعقاد 16 دسمبر کو کمیٹی گرائونڈ میں ہو گا

منگل 11 دسمبر 2018 13:43

پاکستان پروفیشنل باکسنگ ٹائٹل کا انعقاد 16 دسمبر کو کمیٹی گرائونڈ میں ہو گا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان پروفیشنل باکسنگ ٹائٹل کا انعقاد 16 دسمبر کو کمیٹی گرائونڈ میں ہو گا۔ پاکستان بھر سے نامور اور پروفیشنل باکسر شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام پاکستان پروفیشنل باکسنگ ٹائٹل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 16 دسمبر کو کرٹس (کمیٹی) گرائونڈ کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باکسنگ کا یہ ایونٹ ہری پور کی تاریخ کا میگا ایونٹ ہو گا جس میں پاکستان بھر سے نامور اور پروفیشنل باکسر شرکت کریں گے، تین ٹاپ رینکنگ کی فائٹس بھی منعقد ہوں گی جس کیلئے دن رات ایک کر کے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ باکسنگ کیلئے عالمی معیار کا رنگ بھی ہال میں لگایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر سے آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے تین دن کے قیام و طعام کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے جس کیلئے ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ نے اپنی تمام خدمات فراہم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں