کینڈا میں منعقدہ باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں عمر تنولی نے جونیئر باڈی بلڈنگ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 23 مئی 2019 20:15

کینڈا میں منعقدہ باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں عمر تنولی نے جونیئر باڈی بلڈنگ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء)ہری پور کے نوجوان نے کینڈا میں منعقدہ باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے پورے ملک میں ضلع ہری پور کا نام روشن کر دیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ہری پور یونین کونسل سرائے نعمت خان کے گاؤں موہڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمر تنولی نے کینڈا میں ہونے والے جونیئر باڈی بلڈنگ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرکیپاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ضلع ہری پور کا نام فخر سے بلند کردیا جو کہ ہزارہ کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ہم عمر تنولی کو اسکی کامیابی پر جتنا خراج تحسین پیش کیا جاہے کم ہی

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں