گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ہائیر سکینڈری سکولز ہاکی چیمپئن شپ 2019ء کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:33

گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ہائیر سکینڈری سکولز ہاکی چیمپئن شپ 2019ء کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) مجموعی طور پر چھ مرتبہ صوبائی چیمپئن کا قابل فخر اعزاز اپنے نام کرنے والے گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹائون شپ ہری پور نے خیبر پختونوا ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز ہاکی چیمپئن شپ 2019ء کے فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈویژنل فائنل میچ میں مایہ ناز فارورڈ یاسر خان اور زبیر کے شاندار کھیل کے باعث مانسہرہ ترنگڑی بالا کو صفر کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دیکر ایک بار پھر صوبائی فاتح کی دوڑ میں شامل ہو گئی۔

ٹیم انچارج جہانگیر خان، کوچ چوہدری حق نواز اور شہر یار خان نے ہری پور کو صوبائی چیمپئن بنوانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ڈی ای او عمر خان کنڈی اور دیگر کی سکول سربراہ سیکرٹری ٹورنامنٹ ریاست خان، ٹیم آفیشلز اور ہونہار کھلاڑیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے زیراہتمام جاری خیبر پختونخوا سکولز گیمز کے ڈویژنل مقابلوں کے سلسلہ میں ہاکی فائنل کھلابٹ ڈگری کالج گرائونڈ پر گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹائون شپ اور ترنگڑی بالا مانسہرہ کے مابین کھیلا گیا جس میں تربیلا ٹائون شپ نے مدمقابل مانسہرہ کے مقابلہ میں دو گول سے فتح حاصل کر کے ضلع ہری پور کو ایک بار پھر صوبائی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل رائونڈ میں پہنچا دیا ہے جبکہ کوچ چوہدری حق نواز، شہریار خان اور ٹیم انچارج جہانگیر خان نے کہا ہے کہ ان کے کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ ایک بار پھر ضلع ہری پور کو خیبر پختونخوا ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز ہاکی چیمپئن شپ 2019ء کا قابل فخر اعزاز دلوا کر ہزارہ کا نام صوبہ بھر میں روشن کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق کے پی سکولز گیمز ہاکی چیمپئن سپ کے ڈویژنل مقابلوں کے فائنل کے دوسرے کوارٹر میں تربیلا ٹائون شپ کے یاسر خان نے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ آخری کوارٹر میں زبیر نے نہایت خوبصورت گول سکور کر کے ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کرواتے ہوئے صوبائی فائنل رائونڈ میں پہنچا دیا۔ ڈویژنل فائنل کے موقع پر ترنگڑی بال مانسہرہ کے پرنسپل ذوالفقار خان، تربیلا ٹائون شپ کے پرنسپل و سیکرٹری ٹورنامنٹ ریاست خان اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں تربیلا ٹائون شپ نے بٹگرام کو جب مانسہرہ ترنگڑی بالا نے ایبٹ آباد کو شکست دیکر ڈویژنل ہاکی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں آخری معرکہ میں ہری پور ڈویژنل چیمپئن بن گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں