کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کوسہولیات کی فراہمی کے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرمحمدفواد

بدھ 17 اگست 2022 12:24

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرہری پورمحمدفوادنے کہاہے کہ کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کوسہولیات کی فراہمی کے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ کااظہاراُنھوں نے کرٹس گراؤنڈکے ملٹی پرپزہال میں سپورٹس ویوتھ کھلی کچہری کے دوران کھلاڑیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل سے کھلاڑیوں کے مسائل کوحل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر ے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسربھی موجودتھے،قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنے کھلاڑیوں کے مسائل بھی سنے جس کے دوران کھلاڑیوں نے گراؤنڈزمیں صفائی کے ناقص انتظامات،ملٹی پزپزہال کے ووڈفلورمیں ناقص لکڑی کے استعمال،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وہ خودبھی کھلاڑی ہیں اورکھلاڑیوں کے جذبات کوبہترطورپرسمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کے حل کے لیے کھلاڑیوں سے ملکرلائحہ عمل بنایاجائے گااورضلع بھرمیں کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرمیوں کاآغازہوگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ ہری پورکے لیے مجموعی طورپربیس لاکھ کی خصوصی گرانٹ کابھی اعلان کیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں