ہرنائی ،بلوچستان تعلیمی ایکٹ 2018ء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 دسمبر 2018 17:11

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پروفیسرزاینڈلیکچرار ایسوسی ایشن ، گورنمنٹ ٹیچرایسوسی ایشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی سے تعلیمی ایکٹ 2018 ء کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہوئی پریس کلب پہنچی جہا ں۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرہ سے پروفیسر زاینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر عبداللہ ترین ، گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر شین گل خان ترین ،جان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے سے متعلق بلوچستان تعلیمی ایکٹ 2018ء کو مسترد کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی ایکٹ 2018ء سے ملازمین اور اساتذہ کے حقوق غصب ہوں گے کسی صورت میں تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کا معاشرے اور ملک میں بنیادی کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں