ہرنائی میں ڈی ڈی ای او فی میل کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ، جی ٹی اے

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شین گل ترین چیئرمین صاحب جان ترین فنانس سیکرٹری صالح محمد بنگلزئی ،آرگنائزر محمد عثمان نے کہاکہ عرصہ دراز سے ضلع ہرنائی میں ڈی، ڈی، ای، او فیمل کی اسامی خالی پڑی ہے جس سے خواتین اساتذہ کے مسائل سننے اور حل کرنے میں سخت دشواری درپیش ہے ضلع ہرنائی میں ڈی، ڈی، ای، او فیمیل کی چارج میل آفیسر کے ساتھ ہے جس سے گرلز سکولوں کے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ضلع ہرنائی قبائلی علاقہ ہونے کی وجہ سے میل کا گرلز سکولوں میں جانے سے لڑائی جھگڑوں کا سبب بن رہا ہے انہوں نے صوبائی حکومت ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ ضلع ہرنائی میں ڈی ڈی ای او فی میل کی تعیناتی جلدازجلد عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں