اساتذہ کے دیرینہ جائز مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے، گورنمنٹ ٹیچر اسیوسی ایشن ضلع ہرنائی

پیر 24 جون 2019 17:06

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء)گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر شین گل خان ترین چیئرمین صاحب جان ترین جنرل سیکرٹری عبدالناصر ، آرگنائزر حافظ محمد عثمان تحصیل چیئرمین صالح محمد بنگلزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور بیوروکریسی نے ہمیشہ اساتذہ کے جائز مطالبات میں ٹال مٹول سے کام کام لیا ہے اساتذہ کے معاشرے میں ایک اہم کردار ہے اور اساتذہ نے ہمیشہ بجائے ہڑتال اور ہنگاموں کے ٹبیل ٹاکس اور درست طریقے سے مسلوں کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے لیکن بیورکریسی اور صوبائی گورنمنٹ ہمیشہ اساتذہ کو سڑکوں پر مجبور کیا ہے صوبائی قائدین نے اس بار فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے جائز مطالبات منواکر ہی دم لینگے اور ضلع ہرنائی کے اساتذہ صوبائی قائدین کے اس فیصلہ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں