اناڑیوں اور آمریت کا ایجنڈا پورا کرنے میں مہارت رکھنے والوں پر مشتمل موجودہ حکومت کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے، مولاناعبدالخالق مری

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم انتخابات مولاناعبدالخالق مری نے ہرنائی میں مختلف تقریبات اوروفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اناڑیوں اور آمریت کا ایجنڈا پورا کرنے میں مہارت رکھنے والوں پر مشتمل موجودہ حکومت کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے، جو پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈینینسوں کے ذریعے حکومت چلانا چاہتے اور مڈ ٹرم انتخابات کی باتیں کررہے ہیں، تاکہ اکثریت حاصل کرسکیں اور سیاسی رہنماوں کو نیب کے ذریعے مزید بدنام کریں، اقتدار پر مسلط ٹولہ پارلیمانی روایات اورسیاسی بصیرت سے عاری ہے، انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ جمہوریت کی ماںپارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا جارہا، موجودہ حکمران ٹولے کو حکومت کیسے ملی اور اکثریت کیسے دلوائی گئی اس پر بہت سی باتیں ہوچکی ہیں،ان کا کہنا تھاکہ پارلیمانی جمہوریت میں حزب اختلاف کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے، پارلیمانی روایات کو پامال کیا جارہا ہے، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین ماننے کو تیار نہیں، جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں میں اپوزیشن ارکان کی شمولیت نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کا موقف قابل تعریف ہے کہ جب تک شہباز شریف کو اس کا حق نہیں دیا جاتا وہ مجالس قائمہ میں شامل نہیں ہوں گے، اسے سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں