مونسپل کمیٹی شاہرگ کے نئے چیف آفیسر محمد خان چانڈیو نے چارچ سنبھال لیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:30

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) مونسپل کمیٹی شاہرگ کے نئے چیف آفیسر محمد خان چانڈیو نے مونسپل کمیٹی شاہرگ کے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے، عوامی سماجی حلقوں نے نئے چیف آفیسر مونسپل کمیٹی شاہرگ محمد خان چانڈیو کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے چیف آفیسر مونسپل کمیٹی شاہرگ شہر کے مسائل حل کرنے خصوصاًً شہر اور محلوں سٹریٹ لائٹ کی تنصیب شہر اور محلوں کے سڑکوں گلیوں نالیوں کی صفائی اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گے کیونکہ شاہرگ شہر گوناگوں مسائل سے دوچار ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں