ہرنائی، آل بلوچستان رائفل شوٹنگ کا مقابلہ کا انعقا د

کمشنر سبی ڈویژن ، کمشنر ژوب ڈویژن و دیگر اعلیٰ آفیسران کی شرکت

اتوار 16 دسمبر 2018 14:50

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی جانب سے ہرنائی میں آل بلوچستان رائفل شوٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان بھر کے مایہ ناز نشانہ بازوں نے حصہ لیا جبکہ کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ، کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد بازئی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی حبیب الراحمن کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دوتانی ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ ایس پی دکی سردار محمد ہاشم خان ، ایس پی ہرنائی علی نواز بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کلیم اللہ سمیت ضلع ہرنائی و دیگر اضلاع کے آفیسران نے بھی رائفل شوٹنگ مقابلہ میں حصہ اور شرکت کی ۔

ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے نشانہ باز حاجی محمد قاسم نے پہلاانعام 25 ہزار روپے۔

(جاری ہے)

ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے نشانہ باز عبدالسلام نے دوسرا انعام20 ہزار روپے، پیرمحمد ہرنائی والے نے تیسرا انعام جی15 ہزار روپے ، ستادین ضلع پشین نے چوتھا انعام 10 ہزار روپے ،منیر احمد نے پانچواں انعام 5 ہزار روپے جیت لیا حاجی محمد قاسم پشین اور عبدالسلام مستونگ نے پہلے رائونڈ میں برابر رہے دوبارہ ان دو نشانہ بازوں میں مقابلہ ہوا جو ضلع پشین کے حاجی محمد قاسم نے مقابلہ جیت کرکے پہلا انعام اپنے نام کرلیا اس موقع پر کمشنر سبی فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رائفل شوٹنگ مقابلہ کا انعقاد عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ رائفل شوٹنگ مقابلہ میں بلوچستان بھر سے نشانہ بازوں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے آل بلوچستان رائفل شوٹنگ مقابلہ سے بھرپور تفریح حاصل کیا انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلع ہرنائی سمیت سبی ڈویژن میں مقابلہ کاانعقاد کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ بہت جلد ضلع ہرنائی میں فیسٹول کاانعقاد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں