محکمہ صحت ضلع ہرنائی کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر آنے والوں کو تعینات کرے ، امیدوار

ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد میرٹ پر آنے والوں کو نوکریوں کر تعینات نہ کرنا ظلم ہے، حکومت بلوچستان سے انصاف کی اپیل

اتوار 16 دسمبر 2018 14:50

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) محکمہ صحت ضلع ہرنائی کی خالی اسامیوں پر سابق دور حکومت میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہونے کے بائوجود ابھی تک میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی تعیناتیاں نہ ہوسکیں جسکے باعث مرد و خواتین امیدواروں میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے ، ٹیسٹ اور انٹرویوز دینے والوں میں سے بعض امیدواروں کی عمر نوکری کی حد عمر تک پہنچنے والے ہے ، فوری طور پر تعیناتیاں نہ کی گئیں تو قانونی مسائل بھی آڑے آ سکتے ہیں مردوخواتین امیدواروں کا کہنا ہے کہ شنید میں آیا ہے کہ حکومت بلوچستان سابق دور حکومت میں ٹیسٹ اور انٹرویو ز ہونے والے اسامیوں کو دوبار مشتہرکرکے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جوکہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے مردوخواتین امیدواروں کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے سلیکشن کمیٹی نے ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر باقاعدہ ٹیسٹ اور انٹرویوز لے لیا ہے جبکہ سابق دور میں ضلع ہرنائی کے بعد بعض اضلاع میں ٹیسٹ اور انٹرویو ہونے والے اضلاع میں محکمہ صحت نے تعیناتی کی گئی تاہم محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہونے کے بائوجود تعیناتیاں نہ کی گئی محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ صحت بلوچستان نے میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی تعیناتیوں کے بجائے دوبارہ مشتہر کر کے ٹیسٹ لئے گئے تو حکومت کے مذکورہ فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کرینگے امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہم محنت کرکے ٹیسٹ اور انٹرویوز میں حصہ لیکر میرٹ پر آئے ہے اور حکومت دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کرر ہی جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے، ہم محکمہ صحت اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں