ہرنائی : ڈگری کالج ہرنائی میں 3بسیں موجود،ڈیزل کیلئے فنڈز نہیں، طلباء کا نوٹس کا مطالبہ

دور دراز علاقوں کے طلباء کو بس کی سہولت فراہم کیجائے ،یونین کونسل اسپین تنگی بابہان کے طلباء کی محکمہ تعلیم سے اپیل

اتوار 16 دسمبر 2018 14:50

․ ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈگری کالج ہرنائی اسپین تنگی بابہان کے زیر تعلیم طلباء نے کہا ہے کہ ڈگری کالج ہرنائی میں تین بسیں کھڑی لیکن ڈگری کالج انتظامیہ کے پاس بسیں چلانے کیلئے ڈیزل کیلئے فنڈز موجود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج ہرنائی میں زیر تعلیم غریب طلباء جوکہ 17 ، 18 کلومیٹر دور دراز علاقوں سے پیدال سفر کرکے کالج آتے جاتے ہے ڈگری کالج ہرنائی میں زیر تعلیم طلباء جنکا تعلق دور دراز علاقوں سے سیکرٹری کالجز ، ڈائریکٹر کالجز ، کمشنر سبی ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈگری کالج ہرنائی کے بسوں کو ڈیزل کیلئے بجٹ کی منظوری دے کر غریب طلباء کو کالج آنے اور لے جانے کی سہولت فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ ایک مہینے ڈگری کالج ہرنائی انتظامیہ نے اسپین تنگی کی طلباء کیلئے بس کی سہولت فراہم کیا گیا لیکن کالج انتظامیہ کی جانب سے ڈیزل کیلئے فنڈز نہ ہونے پر کالج انتظامیہ نے بس سروس بند کردیا گیا انہوں نے کہاکہ غریب طلباء کے پاس کرایہ کی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے و اپنے تعلیم کو مزید جاری نہیں رکھ سکتے ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ڈگری کالج کے بسوں کیلئے ڈیزل کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں