ہرنائی،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی گیارہویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

جمعرات 27 دسمبر 2018 16:49

ہرنائی،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی گیارہویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے زیراہتمام سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 11ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی، پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر میں تعزیتی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں،بزرگوں، علماء کرام،کارکنوں اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے کے آغازمیں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور دیگر پارٹی کے شہید کارکنوں کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ تعزیتی تقریب سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ27 دسمبر 2007 کی خونیں شام تھی جب انتخابی جلسے کے بعد لیاقت باغ راولپنڈی کے مرکزی دروازے پر دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹوسمیت پارٹی کی27 کارکنوں کو شہید کیا گیا، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جمہوری جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت کی بحالی اورآمریت کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کرکے آمریت کامقابلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کانظرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کی لیکن آمرکے سامنے کبھی بھی نہیں جھکی۔ تعزیتی تقریب سے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک شین گل خان ترین،صوبائی رہنماء حاجی نورمحمد ترین،انفارمیشن سیکرٹری شازیب بھٹو ، پیپلز یوتھ کے عہدیداروں قدیر ملازئی، خدائے داد ترین ، حفیظ اللہ ترین ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں