ہرنائی میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 22:25

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ضلع ہرنائی میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام آفس سے عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور انکے متعلق آگاہی فراہم کرنے حوالے سے واک کااہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر ، انڈس ہسپتال کے نمائندے عبدالقاہر ، پی ، پی، ایچ آئی کے سٹرکٹ سپورٹ منیجر عصمت اللہ ترین، بی،آر، ایس، پی ، کے بی سی سی آفیسر نجیب اللہ ترین ، ملیریا پروگرام کے ڈی ایم یو غلام یزدانی ترین، آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مسعود خان ، تعمیر وطن پبلک ہائی سکول کے پرنسپل سید ذاکر شاہ، سمیت سماجی تنظیموں اور سکول کے طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالرشید ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا شمار آج بھی ملیریا کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین ممالک میں کیا جاتا ہے ملیریا اینو فلیس نامی مادہ مچھر کے ذریعے پھیلنے والا متعدی مرض ہے جس کا جراثیم انسانی جسم میں داخل ہو کر جگر کے خلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا مناسب خیال رکھنے اور مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ملیریا کے کیسز میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرض کی تشخیص کے لیے ضلع ہرنائی میں سرکاری و پرائیویٹ 35 سینٹرز قائم کئے گئے ہیںجہاں پر ملیریا کی مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کرینگے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عصمت اللہ ترین، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے بی بی سی آفیسر نجیب ترین، انڈس ہسپتال کے نمائندے عبدالقاہر ، ملیریا پروگرام کے ڈی ، ایم ، یو آفیسر غلام یزدانی ترین ، پیرامیڈیکس کے جنرل سیکرٹری حاجی مسعود خان نے بھی خطاب کیا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں