پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 26 اپریل 2019 00:45

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام آفس سے عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور انکے متعلق آگاہی فراہم کرنے حوالے سے واک کااہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر ، انڈس ہسپتال کے نمائندے عبدالقاہر ، پی ، پی، ایچ آئی کے سٹرکٹ سپورٹ منیجر عصمت اللہ ترین، بی،آر، ایس، پی ، کے بی سی سی آفیسر نجیب اللہ ترین ، ملیریا پروگرام کے ڈی ایم یو غلام یزدانی ترین، آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مسعود خان ، تعمیر وطن پبلک ہائی سکول کے پرنسپل سید ذاکر شاہ، سمیت سماجی تنظیموں اور سکول کے طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب میں تقریب کاانعقاد کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالرشید ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا شمار آج بھی ملیریا کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین ممالک میں کیا جاتا ہے ملیریا اینو فلیس نامی مادہ مچھر کے ذریعے پھیلنے والا متعدی مرض ہے جس کا جراثیم انسانی جسم میں داخل ہو کر جگر کے خلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا مناسب خیال رکھنے اور مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے ،مچھروں سے بچنے کے لیے سب سے پہلے گھر وں سے پانی کے ذخائر ختم کرنا ہے چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیا سے لے کر بڑے بڑے ڈرموں میں موجود پانی کا ذخیرہ مچھروں کی افزائش کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں انہیں یا تو ختم کریں یا سختی سے ایئر ٹائٹ ڈھانپ کر رکھیںگھروں اور دفتروں میں مچھر مار اسپرے اور کوائل میٹ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالی کا استعمال کریں۔گھروں کے پردوں پر بھی مچھر مار ادویات اسپرے کریں۔ ملیریا کے حوالے سے اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ہائی رسک اضلاع بلوچستان میں ہیں جس میں ضلع ہرنائی بھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ملیریا کے کیسز میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملیریا کے کیسز میں اضافہ اس وجہ سے نظر آرہا ہے کہ پہلے کیسز رپورٹ نہیں ہوتے تھے، لیکن اب یہ باقاعدگی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں ملیریا کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ صحت ، ملیریا کنٹرول پروگرام ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام، انڈس ہسپتال بھرپور اقدامات کررہی ہیںانہوں نے کہاکہ عوام میں ملیریا سے بچاو کے حوالے سے شعور آگاہی کیلئے بقاعدہ ضلع بھر میںمختلف غیرسرکاری تنظیموں کے زریعے بی، سی، سی ،اور ایڈووکیسی مہم چلائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ مرض کی تشخیص کے لیے ضلع ہرنائی میں سرکاری و پرائیویٹ 35 سینٹرز قائم کئے گئے ہیںجہاں پر ملیریا کے مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال بھی ملیریا کی مرض سے بچاؤ کے لیے ضلع ہرنائی میں گزشتہ سال بھی 31 ہزار سے زائد دوا لگی مچھردانیاں تقسیم کئے گئے تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عصمت اللہ ترین، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے بی بی سی آفیسر نجیب ترین، انڈس ہسپتال کے نمائندے عبدالقاہر ، ملیریا پروگرام کے ڈی ، ایم ، یو آفیسر غلام یزدانی ترین ، پیرامیڈیکس کے جنرل سیکرٹری حاجی مسعود خان نے بھی خطاب کیا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں