کھوسٹ کے علاقہ میں کوئل مائینز ایریا میں کوئلہ کانوں پر کام کرنے بے گناہ اور معصوم مزدوروں پر فائرنگ کرنے اور ایف سی کے جوانوں کو دھماکہ میں شہید کرنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین ودیگرکابیان

ہفتہ 11 مئی 2019 00:15

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین ، ممتاز قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین ، چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق عبدلانی ترین، ملک مہراللہ خان ترین ، ملک روح اللہ خان ترین، عبدالروف درانی و دیگر نے کھوسٹ کے علاقہ میں کوئل مائینز ایریا میں کوئلہ کانوں پر کام کرنے بے گناہ اور معصوم مزدوروں پر فائرنگ کرنے اور ایف سی کے جوانوں کو دھماکہ میں شہید کرنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہے کھوسٹ میں دہشت گردی کا واقعہ دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے واقعہ میں شہید ایف سی کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہمیشہ ہر دستہ اول کاکردار اداکرکے دہشت گردی کے خاتمے میں کیلئے لڑرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف سی کے جوان اپنے عوام کے تحفظ کیلئے جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کھوسٹ کے واقعہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کھوسٹ کے واقعہ میں شہدا کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہدا کے بلند درجات اور غم زدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں