حکومت سیکورٹی ادارے اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں،بہت جلد دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے سے ملک میں امن وامان قائم ہوجائے گا،صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نور محمد خان دُمڑ

ہفتہ 11 مئی 2019 00:15

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نور محمد خان دُمڑ ، بی اے ،پی ضلع ہرنائی کے عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، سید شادی گل بخاری، حاجی غلام جان ترین ، عبدالباقی ترین، کلیم اللہ کاکڑ ودیگر نے ضلع ہرنائی کے علاقہ کھوسٹ میں دو ایف سی کے جوانوں سمیت پانچ افراد کی شہادت پر شدید رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے دہشتگردوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مزمت اور بزدلانہ اقدام ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سیکورٹی ادارے اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں اور بہت جلد دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے ملک میں امن وامان قائم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے بلوچستان میں امن وامان کیلئے دی جانی والی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ایف سی کے جوان قیام امن کیلئے جام شہادت نوش کرکے اپنے عوام کو تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے شہدا کھوسٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دِلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لئے بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور واقعہ میں زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں