:ہرنائی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی ضلعی لیبر سیکرٹری اینگل خان مری کی اغواء نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 14 مئی 2019 21:45

W ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جاری کردہ بیان میں پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی لیبر سیکرٹری اینگل خان مری کی اغواء نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اینگل خان مری ایک پر امن شہری ہے انہیں جلد ازجلد رہا کیا جائے بیان میں کہا ہے کہ بی این پی مینگل ضلع ہرنائی کے لیبر سیکرٹری ایک سیاسی ورکر ہے جو پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ اینگل خان مری سیاسی کارکن کے ساتھ ساتھ اپنی محنت مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہا بیان میں کہا ہے کہ اینگل خان مری اغواء نما گرفتاری افسوسناک م* عمل ہے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اینگل خان مری کو جلد سے جلد رہا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں