ہرنائی،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کینماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 16 اگست 2019 20:30

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واساحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کچلاک کلی قاسم خان مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیادہشت گردوں کا کوئی مزہب قوم وقبیلہ نہیں یہ صرف قاتل ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں