آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کے تمام حل طلب مسائل حل کرینگے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

اتوار 18 اگست 2019 21:05

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہاکہ آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے تمام جائز اور حل طلب مسائل، جوکہ ہمارے دائرہ اختیارمیں ہیں، فوری طورپر حل کیے جائیں گے، دیگر مسائل جوکہ اعلیٰ حکام کے دائرہ اختیار میں ہے انکو حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرامیڈیکس کے عہدیداروں ڈی ایچ او کے درمیان ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں کیا۔

آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کی جانب سے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی کابینہ اجلاس اور پریس کانفرنس کااعلان کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پیرامیڈیکس اسٹاف سے رابطہ کرکے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کا کہا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے اعلان کردہ پریس کانفرنس کو فعل حال ملتوی کرنے کااعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں