عوام کی جان ومال کی تحفظ اولین ترجیحی ،ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ

امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں ،اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

اتوار ستمبر 17:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں امن وامان کے قیام کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں عوام کی جان ومال کی تحفظ اولین ترجیحی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع ہرنائی میں امن وامان کوبرقرار رکھنے اور سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہوا اجلاس میں ایس پی کمال خان کبزئی ، لیویز ، پولیس آفیسران نے اجلاس میں شرکت کی اور ضلع میں سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیا اور امن وامان کے قیام کیلئے پولیس لیویز ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مزید ضرورت پڑھنے پر دیگر سیکورٹی اداروں سے مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عوام کو بھی چاہے کہ وہ انتظامیہ اور تمام سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرے کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی امن وامان کے قیام میں مدد ملے گا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی ایک پرامن ضلع ہے اور کسی کو بھی امن وامان کو تہیہ وبالاکرنے قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے اجلاس میں امن وامان کے قیام اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہے اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب طالب لیز کوئل مائینز ایریا میں جو واقعہ رونماہوا اطلاع ملتے ہی میں اور ایس پی کمال خان کبزئی لیویز اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی اور مقتول سرور خان کاکڑ کی لاش اور زخمی محمد حسین کو فوری طورضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے ۔

ہرنائی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments