ہرنائی۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں،حاجی نورمحمد خان دمڑ

پیر 14 اکتوبر 2019 19:30

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف اپنے فرائض پابندی سے سرانجام دیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گے ان خیالات کااظہا ر انہوں نے بی اے پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید شادی گل بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شادی گل بخاری نے صوبائی وزیر کو محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے ضلع ہرنائی کے تمام محکموں کی فعالی اور عوام کی خدمات پر مامور کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ تمام محکمے کے آفیسران و اہلکاران اپنے فرائض ایمانداری اور پابندی سے انجام دیکر عوام کی روز مرہ مسائل حل کرنے پر توجہ دے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ڈیوٹی کو پابند بنانے ضلع کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ضلع ہرنائی محکمہ صحت میں گانیا کالوجسٹ ، لیڈی ڈاکٹرز، سپسلشٹ ڈاکٹرز سرجن کی تعیناتی اور پیرامیڈیکس کی خالی اسامیوں کو جلد اخبارات میں مشتہر کرنے کیلئے صوبائی وزیر صحت اور دیگر محکمہ صحت کے حکام سے مسلسل رابطہ میں ہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے انتخاب کے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے انکے اعتماد پر پورا اترینگے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں