گزشتہ تین ماہ سے ہرنائی کے فیڈرل مورثی لیویز کے ملازمین کے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق کسی ملازم کی نہ تنخواہ بند کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کٹوتی کی جاسکتی ہے

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع ہرنائی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ہرنائی کے فیڈرل مورثی لیویز کے ملازمین کے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں ہرنائی کے چیاسی (86) لیویز ملازمین کی تنخواہیں بند کرکے بازگیری سسٹم ختم کیا گیا جسکی وجہ سے ایک سو بہاتر( 172) گھروں کے چولہے بج گئے اور انھیں نان شبینہ کے محتاج کردیا گیا ہے بلوچستان میں صرف ضلع ہرنائی کے ملازمین کے تنخواہیں بند کی گئی اور بازگیری ختم کی گئی جبکہ دیگر اضلاع میں بازگیروں کو ہی تنخواہیں اد ا کی جا رہی ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق کسی ملازم کی نہ تنخواہ بند کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کٹوتی کی جاسکتی ہے مگر افسوس ہرنائی کے مذکورہ ملازمین کے ساتھ مسلسل سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی جاری ہیں بازگیری سسٹم کا خاتمہ اور ہرنائی کے لیویز ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں پریس ریلیز میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان چیف سیکرٹری و وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے اپیل کی گئی ہے کہ ہرنائی کے لیویز ملازمین کوتین ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں اور لیویز فورس میں بازگیری سسٹم کو بحال کیا جائے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں