حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:10

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایف سی اور ایگل سکواڈ لورالائی کی جانب سے لورالائی شہر میں دہشت گرد حملے کو ناکام بناکر لورالائی کو ایک بہت بڑے نقصان سے بچایا گیا بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر تخریب کاروں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کردیا کہ ہمارے سیکیورٹی فورسز عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے صوبائی وزیر نے ایف سی لورالائی کی جانب سے کامیاب کارروائی پر فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت اور فوسز کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے، دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹ آپریشن کے باعث دہشت گردوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح صوبے کے عوام کی جان ومال کی تحفظ اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائیرڈ طارق زہری ان کے ڈرائیور اور گن مین کے ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔

انہوں نے کمشنر مکران ڈویژن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹن طارق زہری قابل محنتی اور ایماندار افسر تھے۔کیپٹن زہری کے انتقال سے صوبہ ایک اچھے افسر سے محروم ہو گیا ہے صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں