مونسپل کمیٹی ہرنائی نیمہم کے دوران سینکڑوں آوارہ کتوں کوتلف کر دیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:10

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) مونسپل کمیٹی ہرنائی کے چیف سلیم اللہ ترین نے کہاکہ ہرنائی شہر ، محلوں ، گلیوں ، نالیوں کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مونسپل انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں ہرنائی شہر ومحلوں میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم کے دوران سینکڑوں آوارہ کتوں کو تلف کرلیاگیا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے چیف آفس میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مونسپل کمیٹی ہرنائی کے چیف سلیم اللہ ترین نے کہاکہ مونسپل کمیٹی ہرنائی محدود وسائل کے بائوجود ہرنائی شہر اور محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کاعملہ گلیوں ، نالیوں ، اور شہر کے سڑکوں کی صفائی کرکے کئی ٹن کچرہ کو شہر اور محلوں سے اٹھاکر ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہرنائی شہر و محلوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ہرنائی شہر و محلوں میں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی خصوصی ہدایت پر کتا مہم چلائی اور ابتک سینکڑوں آوارہ کتوں کو مارنے کے بعد شہر اور محلوں سے مونسپل کمیٹی کے صفائی کے عملے اٹھاکر شہر دور ایک ویران پہاڑی علاقے میں ان کتوں کو ٹھکانے لگایا دیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی شہر اور محلوں میں صفائی کا عملہ روزانہ کی بنیادکام کررہی ہے۔

سلیم اللہ ترین نے شہر کے دکانداروں اور محلوں کے مکینوں ، گورشٹ مارکیٹ ، نائیوں ، ودیگر تمام دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر اور محلوں کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کرے کچرے کو جگہ جگہ پھینکنے کے بجائے مونسپل کمیٹی کے کچرا دانوں میں ڈالاکرے تاکہ مونسپل انتظامیہ کو اٹھانے میں آسانی ہو۔انجمن تاجران ہرنائی کے صدر فاضل خان ترین نے چیف مونسپل کمیٹی سلیم اللہ ترین کی جانب سے ہرنائی شہر اور محلوں میں کتا مہم مار چلانے اور شہر و محلوں کو صاف ستھرارکھنے کیلئے بھرپوراقدامات کرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ چیف مونسپل کمیٹی ہرنائی سلیم اللہ ترین ایماندار فرض شناس آفیسر ہے جو دن رات شہر کی خوبصورت کیلئے مصروف عمل ہے۔

انہوں نے مونسپل کمیٹی کی جانب سے کتا مار مہم چلانے پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ اور مونسپل کمیٹی کے چیف سلیم اللہ ترین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں