mہرنائی ،جمعیت علماء اسلام کے مجلس عمومی کادستوری اجلاس

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

[ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مجلس عمومی کادستوری اجلاس جامع مسجدتالاب بابومحلہ میں باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی کے صدارت میں منعقدہوا ۔اجلاس میں ، ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول نائب امیر مولوی عبدالغنی ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد حاجی عبدالرحیم دومڑ مولوی روح اللہ مظہری مولوی عبدالظاہر عبدالغفارملازئی مولوی محمدقاسم نصیب اللہ حنفی حافظ محمدایاز اور دیگر مجلس عمومی کے اراکین نے کثیرتعداد میں تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالخالق صدیقی نے کہاہمیں اللہ کاشکراداکرناچاہئے کہ آج ہم سب اللہ کی گھر میں ایک مقدس پلیٹ فارم جمعیت علماء اسلام کے تحت ایک مقدس مقصدکے لئے جمع ہوئے ہیں ، جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی ومذہبی جماعت ہے ، جمعیت کی کازکے لئے کسی بھی نوعیت کاکام رضائے الہی کاسبب بن سکتاہے ، جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی خواہاں ہے ، ہماری 70 سال سے مسلسل جدوجہد کی نتیجے میں پاکستانی قوم اسلامی نظریاتی کونسل ملا، آئین میں اسلامی شقوں کا اضافہ ہوا، قانون سازی قرآن وسنت کے منافی ہوگی یہ بھی جمعیت ہی کے مرہون منت ہے ، انہوں نے کہاکہ آپ کو معلوم ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان اس وقت مغرب کا تختہ مشق بناہواہے ، ہرحکمران غیروں کا آلہ کاربن کر آئین کے اسلامی شقوں پر حملہ آورہوتاہے ، جمعیت نے ہردورمیں ان قوتوں کا جمہوری مقابلہ کیاہے آج ایک بارپھر ملک پر ایک یہودی ایجنٹ ، مغرب کا آلہ اور قادیانی نواز حکمران مسلط ہے ، ہم نے روزاول سے اسے تسلیم کیاہے اور نہ ہی انہیں حق حکمرانی کامستحق سمجھاہے ، الیکشن 2018 میں خلائی مخلوق کی پشت پناہی پر وہ ہمارے اوپر مسلط ہوا آتے ہی انہوں آئین کی اسلام شق تحفظ ناموس رسالت کی دفع 295 سی میں ترمیم لانے کی کوشش کی ھمارے شدیدردعمل کے نتیجے میں وہ پیچھے ہٹے اس کے بعد ایک قادیانی مبلغ کو اقتصادی کونسل کا سربراہ بنایا تب بھی جمعیت علماء اسلام رکاوٹ بنی ، لاکھوں فلسطینوں کے قاتل اسرائیلی حکومت کو تسلیم کرنے کی باتیں ہوئی ، بعدازین ایک گستاخ خاتون آسیہ ملعونہ کو حکومتی پروٹول کے ساتھ بیرون ملک روانہ کردیاتب سے جمعیت اور قائدین جمعیت میدان کارزار میں کھودپڑے ہیں اور اب معاملہ عمران خان کے استعفی کی غرض سے آزادی مارچ تک جاپہنچی ہے ، قائد جمعیت کے حکم پر ان شاء اللہ العزیز بلوچستان بھرکی طرح ضلع ہرنائی سے بھی ہزاروں کی تعداد میں سینکڑوں گاڑیاں لیکراسلام آبادجانے کے لئے بہرصورت تیارہیں ، تمام کارکنان اور ضلعی قائدین جوش وجذبے اور آزادی کے ولولے کے ساتھ 27 اکتوبر کو ہرنائی سے اسلام آباد کارخ کرینگے اور سلیکٹڈوزیراعظم سے آزادی لئے بغیرواپس نہیں آینگے حکومت اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ روکاوٹیں کھڑی نہ کریں ہمارے ساتھیوں کو فون کرکے ہراساں نہ کیاکریں بصورت دیگر تمام تربدامنی اور بدانتظامی کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں