کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیمی نظام میں پوشیدہ ہے،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

پیر 21 اکتوبر 2019 16:10

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیمی نظام میں پوشیدہ ہے، تعلیمی نظام جس قدر پختہ اور عمدہ ہوگا، قوم اس قدر مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگی، تعلیم کے بغیر کسی قوم نے کبھی ترقی نہیں کی جس قوم کو بھی ترقی کے بلند مدارج پر دیکھا گیا اور اس کی وجوہات پر غور کیا گیا تو اس ترقی کا سبب تعلیم ہی نظر آیا اس کے ساتھ ہی نظام تعلیم کمزور ہو تو اس قوم کے زوال میں کسی کو شک نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میںجاری بی اے ،بی ایس سی امتحانی سنٹرکا دورہ کرنے اور امتحانی سنٹر کا معائنہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ امتحانی سنٹر جمیل آغا ، صاحبزادہ محمد نسیم،پروفیسر عطاء الراحمن ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں