ہرنائی کی ترقی اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کرونگا، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

بی اے پی کا منشور اوروژن عوام کی بلا امیتازخدمت کرنا ہے صوبائی وزراء، واراکین اسمبلی بلاامتیاز صوبے کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں

بدھ 22 جنوری 2020 13:37

ہرنائی کی ترقی اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کرونگا، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ایک مضبوط منظم جماعت بن کر سامنے آئی ہے بی اے پی کا منشوروژن عوام کی بلا امیتازخدمت کرنا ہے پارٹی کے صوبائی وزراء واراکین اسمبلی بلاامتیاز صوبے کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

بی اے پی ضلع ہرنائی بکے نومنتخب صدر ملک اسرار الحق ترین جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں امیدہے کہ نومنتخب ضلعی کابینہ پارٹی کو ضلع میں فعالی کیلئے دن رات محنت کرینگیان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی نگران کابینہ کی تشکیل کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،بی،اے،پی ضلع ہرنائی کا اجلاس قائم مقام ضلعی صدر عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی ضلع ہرنائی کے یونین کونسلوں، مونسپل کمیٹیوں،اور علاقائی عہدیداروں کے علاوہ سنیئراراکین ملک اسرارالحق ترین، ملک نصیب اللہ ترین،سید شادی گل بخاری،کلیم اللہ کاکڑ ، حاجی ملک غلام جان ترین،شیربازخان ترین، نورسلطان ملازئی،الیاس ترین،شیرمحمد،محمد ضمیر ترین،ملک قمرالدین،گلاب نورکاکڑ سمیت سنیئرعہدیداران وممبران کے علاوہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خصوصی طورپر اجلاس میں شرکت کی اجلاس کااغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں اتفاق رائے سے متفقہ طورپرملک اسرارالحق ترین کو ضلعی صدر، عبدالباقی ترین کو ضلعی جنرل سیکرٹری،حاجی ملک غلام جان ترین سنیئرنائب صدر،عبدالروف درانی نائب صدر ،گلاب نورکاکڑنائب صدر،شیرمحمد نائب صدر، ملک نصیب اللہ ترین ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سید شادی گل بخاری سیکرٹری مالیات،سید خیرشاہ پیچی جوائنٹ سیکرٹری،نورسلطان ملازئی سیکرٹری اطلاعات،ملک محمد عثمان ڈپٹی سیکرٹری مالیات،احمد خیر شاہرگ ڈپٹی پریس سیکرٹری،ملک منظورترین سپورٹس سیکرٹری،عبداللہ خان ترین،آفس سیکرٹری منتخب ہوئے اجلاس سے نومنتخب ضلعی صدر ملک اسرارالحق ترین، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ، کلیم اللہ کاکڑ،ملک نصیب اللہ ترین، حاجی ملک غلام جان ترین نیبھی خطاب کیاپارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کارکن اسی طرح اپنے درمیان اتحاد و اتفاق کو قائم رکھ کر پارٹی کو ضلع ہرنائی میں فعال بنانے کیلئے دن رات محنت کرے انہوں نے کہاکہ نومنتخب کابینہ کے ساتھ ہمارا بھرپورتعاون اور ساتھ رہے گا انہوں نے کہاکہ پارٹی عہدیداروں کی مشاورت سے ضلع ہرنائی کی ترقی اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کرونگا انہوں نے کہاکہ عوام دیگر جماعتوں کے دو غلا پن اور جھوٹے وعدوں اور نعروں بیزار ہوچکے ہے اور عوام کی امید کی آخری کرن بلوچستان عوامی پارٹی ہے جس پر صوبے کے عوام نے بھرپوراعتماد کرکیبھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی اور ہم پرعوام نے جس اعتمادکااظہار کیا ہے انہیں ٹھیس نہیں پہنچاونگا انہوں نے کہاکہ جووعدے اپنے عوام سے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنارہاہوں انہوں نے کہاکہ پارٹی کو نچلی سطح پر لانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے انہوں نے نومنتخب ضلعی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کارکنوں نے ضلع کے نومنتخب عہدیداروں پر جواعتماد اور بھروسہ کیا ہے مجھے امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے اور کارکنون کے اعتماد پر پورااترنے کی کوشش کرینگے صوبائی وزیر نے کہاکہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی تمام عہدیدار اور کارکن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی کامیاب کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرے تاکہ ہرنائی میں تاریخی نکالی ۔

۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں