ہرنائی، بلوچستان کو ترقی راہ پرگامزن کرنا بی اے پی کا وژن اور مشن ہے، صوبائی وزیر نورمحمد خان

جمعہ 7 اگست 2020 16:37

ہرنائی، بلوچستان کو ترقی راہ پرگامزن کرنا بی اے پی کا وژن اور مشن ہے، صوبائی وزیر نورمحمد خان
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ وفا ق کی جانب سے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرنے میں دلچسپی لینے اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے وسائل فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، بی اے پی کی صوبائی حکومت صوبہ کی ترقی کیلئے ہرفورم پر بھرپور جدوجہد کررہی ہے، بلوچستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کی سہولیات کی فراہمی سے صوبہ مزید ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا، ماضی کی حکمران بلوچستان سے صرف وعدے کرکے جان خلاصی کرتے تھے لیکن وزیراعظم پاکستان عمران خان عملی اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے علاقہ غڑمی میں باراتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثے پر افسوس ہوا حادثے میں زخمیوں ہونے والوں کو تمام تر طبی سہولیات دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ترقی راہ پرگامزن کرنا بی اے پی کا وژن اور مشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے صوبے میں جاری عوامی مفادات کے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے جو بھی ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہیں وہ تمام منصوبے عوام کے اجتماعی منصوبے ہیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں