ہرنائی، صوبائی حکومت پینے کے پانی سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں، صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ

اتوار 9 اگست 2020 16:40

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے محکمہ پی ایچ ای اور واسا کے آفیسران سے کہاہے کہ عوام کو پانی کے حوالے درپیش مسائل ومشکلات کا بروقت ازلہ کریں، اس سلسلے میں غفلت ولاپرواہی نہ برتی جائے، صوبائی حکومت عوام کو پینے کی صاف کی فراہمی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایچ ای کے تمام ضلعی آفیسران کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای صالح بلوچ ،چیف پی ایچ ای ساوتھ ،چیف پی ایچ ای نارتھ پی ایچ ای کے اے سیز تمام اضلاع کے ایکسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ای ،ایم ڈی واسا اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو محکمانہ بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نور محمدخان دمڑ نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ،محکمہ کے افسران محکمہ کو مزید فعال کرنے لیے کردار ادا کریں ،اور محکمہ کے زیرنگرانی جاری پانی کی فراہمی کی ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی کرکے بروقت اور معیاری میٹریل اور پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ محکمہ منصوبوں کی تکمیل سے استفادہ حاسل کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس کا مقصد محکمہ کی کارکردگی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے اور عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے مزید اقدامات اور محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پانی ایک بڑی نعمت خداوندی ہے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بھرکے اضلاع میں حکومت کی جانب سے دیگر محکموں میں ترقیاتی منصوبوں کی طرح پی ایچ ای میں بڑے پیمانے پر عوام کو پانی کی فراہمی کی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں موجود لوگوں کو پینے کی صاف انکے گھر کے دہلز تک پہنچائیں، انہوں نے محکمہ کے افسران اورتمام اضلاع کے ضلعی آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے پانی کے حوالے جو مسائل ہے انہیں بروقت حل کریں تاکہ عوام کو پانی کے حوالے سے کسی قسم کا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع کے ہیڈ کوارٹر زمیں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنے اضلاع کے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں