ہرنائی سبی ریلوے لائن کی تعمیر ومرمت کوجلد مکمل کرکے ٹرینوں کی آمد رفت کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، ڈی ایس ریلوے

اتوار 18 اکتوبر 2020 15:55

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویڑن کے ڈی ایس اختر محمد خٹک نے کہاکہ پاکستان ریلوے ہرنائی سبی ، خوست ریلوے ٹریک کی تعمیر ومرمت کو جلدازجلد مکمل کرکے سیکشن پر ٹرینوں کی آمد رفت کی بحالی کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے بہت جلد ہی سیکشن کی تعمیرومرمت کاکام مکمل ہوکر ٹرینوں کی آمدرفت بحال ہوجائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈی ایس ریلوے کوئٹہ اخترمحمد خٹک کا ہرنائی پہنچنے پر پریم یونین ہرنائی کے صدر محمد رمضان ترین نے یونین عہدیداروں کے ہمراہ انکا پرتپاک استقبال کیا ۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین ترین نے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ ڈی ایس ریلوے کوئٹہ اختر محمد خٹک کا ہرنائی آمد پر ان سے ملاقات کی اور ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہرنائی کا دورہ کرنے اور عوامی مسائل و مشکلات کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے اختر محمد خٹک نے ہرنائی میں نوتعمیر شدہ ریلوے اسٹیشن بلڈنگ کا دورہ کیا اور بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ اور جائزہ لیا۔انجینئرز ڈی ایس ریلوے کو زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن بلڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈی ایس ریلوے اختر محمد خٹک نے ہرنائی میں ریلوے زمین پر قائم شدہ ریلوے دکانوں اور دیگر ریلوے زمین کا بھی دورہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے کوئٹہ اختر محمد خٹک نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کوئٹہ ڈویڑن میں ایک منافع بخش سیکشن تھا جوکہ2006 سے بند ہے سیکشن کی بندش سے جہاں عوام ، کاروباری حلقوں کو نقصان کاسامنا ہے ،اسطرح محکمہ ریلوے کو بھی سالانہ کروڑوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی تعمیر ومرمت کاکام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمدرفت بحال ہوجائے۔ پریم یونین ہرنائی کے صدر محمد رمضان ترین نے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ اور دیگر کیاعزاز میں اپنے رہائشگاہ پر ظہرانہ بھی دیا جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین ودیگر نے بھی شرکت کی۔\378

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں